14اگست، پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے 14اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔14 اگست کو جلسہ کیلئے پاکستان تحریک انصاف لاہور نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرا دی، سینئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف کو 14 اگست والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔