میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لداخ میں چینی فوج نے 60مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا

لداخ میں چینی فوج نے 60مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے مشرقی لداخ میں پان گونگ سو جھیل میں 60 مربع کلومیٹر تک کا علاقہ اپنے کنٹرول میں حاصل کر لیا ہے ۔ چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کی پیٹرولنگ فنگر آٹھ سے کم کر کے فنگر چار تک بلاک کر دی ہے۔ مغربی نشریاتی اداے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج اپریل تک اس جھیل کی فنگر آٹھ تک پیٹرولنگ کرتی تھی لیکن اب اسے صرف فنگر چار تک ہی رسائی حاصل ہے اور اس حوالے سے کشیدگی برقرار ہے۔ جھیل میں پیٹرولنگ کے تعلق سے ہی بھارتی فوج کے مقامی کمانڈر جنرل ہرندر سنگھ نے چھ جون کو اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کی تھی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی فوج نے اس سلسلے میں بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا۔بھارت کے ایک معروف روز نامے انڈین ایکسپریس نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پان گونگ سو جھیل میں چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کی پیٹرولنگ فنگر چار تک بلاک کر دی ہے اور اس طرح اس نے تقریبا 60 مربع کلومیٹر تک کا علاقہ اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے۔بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتیں بھی حکومت سے سرحد پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے وضاحت طلب کر رہی ہیں تاہم حکومت نے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں حکومت کی پالیسیوں اور موقف کو پارلیمان میں رکھیں گے۔بھارت اور چین کی افواج اب بھی کئی سرحدی علاقوں میں آمنے سامنے کھڑی ہیں تاہم بھارتی فوج کے سربراہ کا دعوی ہے کہ صورت حال پوری طرح سے کنٹرول میں ہے اور چین سے بات چیت جاری ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کے ماحول میں پہلی بار بھارتی فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے موجودہ صورت حال پر میڈیا سے بات چیت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں