پاک بھارت میچ کے ٹکٹ بلیک میں منہ مانگے داموں بکنے لگے
شیئر کریں
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم براستہ بس مانچسٹر پہنچ گئی ہے تاہم قومی ٹیم کی بس میں روایتی شور شرابا نہیں تھا اور پانچ گھنٹے کے سفر میں خاموشی زیادہ تھی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل( اتوار کو) مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔دوسری جانب میچ کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹس ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔پاک بھارت میچوں کی تمام ٹکٹیں تمام فروخت ہو چکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150پائونڈ والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پائونڈ تک میں فروخت ہو رہا ہے لیکن شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے ۔برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی ہے ، صبح 10بجے سے شام 7بجے تک بارش کے 40سے 50فیصد تک امکانات ہیں۔