میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)آپریشن ٹوکی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹو نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر7افرادکے قتل میں روپوش تھا، ملزم نے ساتھیوں ظفراورارشدکے ساتھ کارروائیاں کی جبکہ مختلف تھانوں سے قتل اقدام قتل میں اشتہاری ملزم ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے محبت خان اورسمیع اللہ نامی شہریوں کواغواکیا اور ایم کیوایم ممبرسندھ اسمبلی کے پلاٹ پردونوں کوقتل کرکے پھینک دیا۔ایس ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی ٹوعارف عزیز نے کہا کہ ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں