میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کا بحران سنگین ، شہری پریشان

کراچی ، بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کا بحران سنگین ، شہری پریشان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں شہر کا بڑا حصہ رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، کشمیر کالونی، اخترکالونی میں بجلی غائب رہی، پانی کی قلت پیدا ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حبس اور شدید گرمی میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی نایاب رہا۔ ملیرسٹی، رفیع گارڈن، نارتھ ناظم آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، لیاقت آباد سی ون ایریا، بلدیا ٹاون، رفاع عام سوسائٹی، ملیر ہالٹ اور دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں بجلی غائب رہی۔لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے جب جب کے الیکٹرک ہیلپ لائن 118پر کال کی، تشہری ریکارڈنگ کے بعد لائن ازخود ڈراپ ہو تی رہی، لوڈشیڈنگ کے باعث رات آنکھوں میں کٹی، کوئی پرسان حال نہ رہا۔ادھر کے الیکٹرک حکام نے بتایا شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا۔ گیس پریشر میں کمی سے کچھ پلانٹس بھی متاثر ہوئے ، ڈیمانڈ پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بعض مقامات پر عملہ مقامی فالٹ کی درستگی کیلئے فیلڈ میں ہے ۔ کے الیکٹرک کے مطابق علاقائی فالٹ کی درستگی کے بعد بجلی بحال کر دی گئی ہے تاہم کچھ علاقوں میں جزوی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں