میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران امریکا کشیدگی،یتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان پر الزام لگا دیا

ایران امریکا کشیدگی،یتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان پر الزام لگا دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی
ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی۔امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی اصولی سفارت کاری نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو اضطراب کا شکار کردیا، مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے خطے میں اپنے بڑھتے اثر و رسوخ کو مثر انداز میں استعمال کیا۔اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی و عالمی فورمز نے پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کیا، پاکستان کے فلسطین پر مقف اور بڑھتے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کو تحفظات ہیں۔یہود و ہنود پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے مثبت کردار کو کمزور کرنے کے لیے منظم میڈیا مہمات کا سہارا لینے لگی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف بوٹ فارمز کے ذریعے امریکی اکانٹس سے ٹویٹس کرواتا ہے۔نیتن یاہو نے امریکی نشریاتی ادارے کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا۔امریکی نشریاتی ادارے نے من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ ایران کشیدگی اور پاکستانی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے تمام خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی طیاروں کی آمد و رفت سفارتی عملے تک محدود تھی، اسرائیل نوازامریکی ٹی وی میں شیندی رائس کی تقرری اور باری ویس کی ادارتی سرگرمیوں کو متنازع قرار دیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں