میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کی حمایت نہ کرنیکا امکان

سینیٹ انتخابات، ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کی حمایت نہ کرنیکا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں فیصل واوڈا کی حمایت نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اب تک ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنما فیصل واوڈا کی سینیٹ میں حمایت کرنے کے مخالف ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے عامر چشتی، شہباز ظہیر اور دیگر کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ مرکزی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنمائوں نے پارٹی امیدواروں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر اصرار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں