میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کے کل 14 اضلاع شامل ہیں، پہلے مرحلے میں سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جائیں گے، پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں بقیہ 16 اضلاع میں الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں