میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم   نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سکھر حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔ مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق منصوبے پر 307 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پْل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔ موٹروے کے دونوں اطراف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے، یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد، مٹیاری، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں