میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھیوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے'جلال محمودشاہ

سندھیوں کواقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے'جلال محمودشاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی حیدرآباد واقعہ ،سندھ ایکشن کمیٹی کا جامشورو میں اجلاس، سید جلال محمود شاہ نے اجلاس کی صدارت کی، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی، ریاض چانڈیو، لال شاہ و دیگر کی شرکت، سندھ میں کاروبار کرنے والے دیگر اقوام سے کوئی تعصب نہیں ہے، سندھ پولیس اور رینجرز ناکام ہوچکی ہیں، کراچی میں مسلح جتھے حملے کر رہے ہیں، افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے، مطالبات کی منظوری کیلئے 21 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ کیا جائیگا، مشترکہ اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق سندھ ایکشن کمیٹی کا اجلاس سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی صدارت میں جامشورو میں ہوا، اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، جئی سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، عوامی جمہوری پارٹی کے صدر لعل شاہ، جئی سندھ محاذ کے رہنما خالق جونیجو، جسقم رہنما دیدار شام، سید زین شاھ، روشن برڑو، ایڈووکیٹ میر منگریو سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سندھ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور حیدرآباد میں قتل کئے گئے نوجوان بلال کاکا کے قتل کی مذمت کی گئی، رہنماؤں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں کے تعداد میں افغان پناہ گزین آباد ہیں جس کے باعث سندھ کی معیشت اور امن امان تباھ ہوچکا ہے، سندھ حکومت پناہ گزینوں کی آباد کاری میں سہولتکار ہے، گذشتہ کچھ دنون سے افغان پناہ گزین سہراب گوٹھ، ال آصف اسکوائر، ماڈل ٹاؤن و دیگر آبادیوں پر مسلح جتھوں کی صورت میں حملے آور ہے جو کہ قابل مذمت ہے، پولیس اور رینجرز مکمل طور ناکام ہوچکی ہیں، سندھ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بلال کاکا کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے، غیرقانونی تارکین وطن افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے، موثر قانون سازی کرکے دیگر صوبوں سے سندھ میں آنے والے افراد کو ڈومیسائل، پی آر سی، ملکیت خرید کرنے پر پابندی، اور ووٹ کا حق نہیں دیا جائے، افغان پناہ گزینوں و دیگر غیرقانونی تارکین وطن کی کچی آبادیوں کو مستقل کرنے کا بل سندھ اسمبلی سے واپس لیا جائے، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کیا جائے، سندھ کے پرامن سیاسی کارکنوں کو آزاد کیا جائے، سندھ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ مطالبات کی منظوری کیلئے 21 اگست کو حیدرآباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں