ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: مونس الہٰی اشتہاری قرار
جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مونس الہٰی نہ ہی گرفتار ہوئے اور نہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے اس لئے انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔