میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا ہر فردغیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ،آفاق احمد

کراچی کا ہر فردغیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاہے کہ کراچی شہر کا ہر فرد اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے،قوم میں اس وقت مایوسی عروج پر ہے کراچی کی آواز بننے پر میں ایس یو جی ایف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سندھ اربن گریجویٹ فورم کی جانب سے خاموش کراچی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خاموش کراچی کا عنوان کمال کا عنوان ہے۔ مہاجروں کے ساتھ ہر محاذ اور مقام پر زیادتی ہو رہی ہے۔ہم نے ملک کے لیے بیس لاکھ اپنے پیاروں کو قربان کیا اور آج ہم اس ملک میں ایک اجنبی ہیں پہلے ہم نے ملک بنانے کے لئے قربانیاں دی اور اب ہم ملک بچانے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ آج کا مہاجر خاموش ہے ، اس لئے اسے دیوار سے لگا دیا گیا ہے ۔ریڈ کراس کے کیمپوں میں اس وقت سینکٹروں بہاری اور اردو بولنے والے بھیڑ بکریوں کی زندگیاں گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں آج مہاجروں کے لئے دروازے بند ہیں ۔آج اس یونیورسٹی میں پٹھان ، پنجابی ، سندھی سب پڑھ سکتے ہیں سوائے ہمارے۔مہاجروں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ زیادہ بل آتا ہے ہم بل دے دیتے ہیں ، لیکن مہاجر اب بولتا نہیں ۔شہر میں گٹر ابل رہے ہوتے ہیں اور ہم خاموش ہیں۔مہاجروں کی یہ خاموشی ان کے آنے والی نسلوں کے لئے گڑھے کھود رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں