میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی افواج اور ٹیکنالوجی ناکام حماس جیت گیا،حافظ نعیم الرحمن

اسرائیلی افواج اور ٹیکنالوجی ناکام حماس جیت گیا،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اسرائیلی افواج اور ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی اور حماس کے مجاہدین نے فتح حاصل کرلی ہے۔وقت آگیا ہے کہ فلسطین کو اسرائیلیوں سے پاک کیا جائے۔ یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچائیں گے۔جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عوام کے شانہ بشانہ رہتے ہیں۔غزہ کی مہم یا انتخابات کی مہم یا لوگوں کے مسائل کی جدوجہد ہو ہم پوری تیاری کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔جن لوگوں نے موقع پرستی کی سیاست کی،ووٹ لانڈھی اور کورنگی سے حاصل کیے لیکن ملک سے باہر جائیدادیں بنائی انہی لوگوں نے شہرکا سودا کیا۔کراچی کے عوام بیدار ہوگئے ہیں شہریوں کا استحصال کرنے والے جان لیں کہ اب کراچی کے عوام قومی انتخابات میں مسترد کردیں گے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کورنگی ڈھائی نمبر ڈبل روڈ پر ’’یکجہتی فلسطین مارچ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔’’یکجہتی فلسطین مارچ‘‘سے امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی و لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبد الجمیل، نائب امیر ضلع اقبال سعید،سکریٹری ضلع عبد الحفیظ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں