میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کا میچ آج  کھیلا جائے گا

پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کا میچ آج کھیلا جائے گا

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ 2023ء کا میچ آج  کھیلا جائے گا۔ میچ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہو گا، آج  میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتہ کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ آج (ہفتہ کو) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع  ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں