میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات؛16اکتوبر کو حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

ضمنی انتخابات؛16اکتوبر کو حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ضمنی انتخاب کے حوالے سے حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، اس لیے حلقوں میں پاک فوج کی تعیناتی کے لیے رابطہ کیا اور ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان الرٹ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی سے متعلق کل اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف سیکریٹری سندھ کریں گے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے، کراچی ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ تاریخ 23 اکتوبر کو ہوں گے جب کہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں