میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلی سندھ کا وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار

وزیراعلی سندھ کا وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کوآگاہ کردیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھرمیں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہرہوئے، کورونا سے متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے آچکے ہیں اوراب تک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے سے متعلق کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اورمعیشت پر حملے مترادف ہے، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے،ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔ وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ایکسائز سندھ کو ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق وفاق کو آگاہ کریں۔وزیراعلی نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کچھ نہیں کرے گا آپ اقدامات لیں، کچھ چیزیں 2018 کے بعد اس ملک میں پیدا ہوئی ہیں، ہمارے کسان پورے پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتے ہیں، ٹڈی دل کی اسپرے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر چھورکینٹ آئے، ایک وفاقی وزیر نے کہا ہم ٹڈل دل کا بھی ویسے مقابلہ کریں گے جیسے کرونا کا کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں