میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرعون کیخلاف عوام پی ایس پی کا ساتھ دیں، مصطفی کمال

فرعون کیخلاف عوام پی ایس پی کا ساتھ دیں، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ٹنڈوالہیار (نامہ نگار) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سندھ میں پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہو گا اور ہم سندھی بھائیوں کی مدد سے حکومت بنائیں گے، سندھ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، انہیں پینے کا صاف پانی اور روزگار میسر نہیں، ان حالات میں لوگوں نے اپنا فیصلہ کرنا ہے، حالات کو سدھارنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے، ظلم کے خلاف عوام کو ہی اٹھنا ہوگا، سندھ کے لوگوں نے پی ایس پی کو ایک آپشن کے طور پر اپنا لیا ہے، لوگوں کو ہمارے کردار کا پتا ہے، کراچی میں ہم نے ریکارڈ کام کرائے، پی ایس پی عہدوں کے لیے سیاست نہیں کررہی، اگرعہدوں سے محبت ہوتی تو یہ ہمارے پاس پہلے موجود تھے،ان خیالات کا اظہار ٹنڈوالہیار میں لیاقت گیٹ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی الیکشن سے پہلے کسی سے الحاق نہیں کرے گی، پارٹی پنجاب کے 36شہروں پختونخوا کے 7ڈویژن اور بلوچستان کے12اضلاع میں پھیل چکی ہے۔ مزید کہا کہ الطاف جیسے فرعون دیگر پارٹیوں میں بھی موجود ہیں ان کی صفائی کے لیے عوام اپنے ووٹ سے پی ایس پی کا ساتھ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں