میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی وزیراعظم کاپاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کا اشارہ

برطانوی وزیراعظم کاپاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کا اشارہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کوکورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈلسٹ سے نکالنے کا اشارہ دیا ہے۔بورس جانسن نے معروف برطانوی ملٹری اکیڈمی ‘رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ’ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرمعظم احمد خان اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اشارہ دیا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلیے اعداد وشمار کاجائزہ لے رہے ہیں۔بورس جانسن کے بیان سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان چند ہفتوں میں ریڈ لسٹ سے باہر آجائے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی جانب سے ریڈ لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے اور اس سے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا معاملہ اٹھایا گیا جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے یہ بیان دیا ہے۔بورس جانسن نے یقین دلایا کہ برطانوی حکومت اعدادو شمار اور سائنسی بنیادوں پر معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ برطانیہ کے منتظر ہیں جس پر پاکستانی وفد نے بتایا کہ ان کا ملک بھی آپ کے دورے کا منتظر ہے ، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے تمام امکانات پر غور کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں