میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ فیصل ٹاؤن، پیٹرول نوزل دھماکے ذمہ دار سرکاری افسران آزاد

شاہ فیصل ٹاؤن، پیٹرول نوزل دھماکے ذمہ دار سرکاری افسران آزاد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی سب ڈویژن شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود فوجی فاؤنڈیشن اسپتال سے متصل غیرقانونی ڈسپینسر / نوزل نے آگ پکڑ لی تین منزلہ رہائشی فلیٹ پورشن سمیت اطراف کی کئی دکانوں اور درجنوں بائیک جل کر خاکستر جبکہ موقع پر ایک شہری جاں بحق رہائشیوں نے ٹاپ پر بھاگ کر جان بچائی جنھیں بعد ازاں باحفاظت ریسکیو کیا گیا جبکہ لگنے والی آگ کے بلند شعلے دور تک دیکھے گئے کروڑوں روپے کا مالی جبکہ جانی نقصان بھی ہوا یاد رہے کہ مزکورہ غیرقانونی ڈسپینسر / نوزل شہر کے تمام 7 ڈسٹرکٹس میں چلائے جارہیں ہیں جبکہ مزکورہ غیرقانونی پمپ سے متعلق خبر روزنامہ جرآت نے 16 یوم قبل چلائی مگر انتظامیہ سمیت متعلقہ کسی محکمے نے کوئی کاروائی نہیں کی اسکی بڑی وجہ پاکستان و سندھ بھر میں چلنے والا ‘ طاقتور و بااثر سسٹم ‘ جو کہ قانون و آئین سے یکسر ماوراء ہے ادھر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس غیرقانونی پمپ کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے ‘ این او سی لیٹر ‘ جاری کیا لیٹر نمبر No Do/ P&D/ Dk/ /K/ 190 / 2024 Karachi جو بتاریخ 20/07/24 ء کو جاری ہوا جبکہ ڈپٹی کمشنر قانونا اسکے مجاز ہی نہیں تھے دوسری طرف سونے پہ سہاگہ اس غیرقانونی چمک والے دھندے کو ایک دوسری این او سی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر ‘ پی ٹو ‘ نے بھی جاری کی جسکا لیٹر نمبر E’T’o’P 2 / Prof( Tax) / Sc 332024 Karachi ہے جو بتاریخ 2/07/24 ء کو جاری ھوئی جسکا چالان نمبر 2229 ہے مزکورہ افسران و انتظامی اہلکاروں سے سوال کیا جائے کہ آپ نے کس بنیاد پر اس غیرقانونی کاروبار کو این او سی اور اجازت نامہ فراہم کیا نیز کس ‘ ایس او پی ‘ اور حفاظتی اقدامات و تدابیر کے تحت آپ نے یہ کام کیا کیا اس قیامت صغرا جانی و مالی تباہی کی زمہ داری سے آپ بری الزمہ ہو سکتے ہیں کیا اس قتل ناگہانی اور تباہی کی ایف آئی آر میں نامزدگی سے آپ بچ سکتے ہیں قانونی طور پر تو آپ اس کیس کے مرکزی کردار اور اس کیس میں مکمل فٹ ہیں مگر سسٹم مافیا کی طاقت ملک بھر اور سندھ بھر میں نافذ ہے سسٹم مافیا کا اپنا راج سکہ و قانون ہے جسکے سبب آپ جیسے وائٹ کالر کرمنل بچ جاتے ہیں اس میدان کار زار اور دلخراش سانحے میں اصل پوچھ تاش تو سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والے محکمے ‘ اوزان و پیمائش ‘ کے کنٹرولر اور انکے انتظامی افسران و اہلکاروں سے کرنی چاہے نیز اس کیس پر وزارت پیٹرولیم پاکستان اور وزیر ایگریکلچر سندھ اور سکریٹری کو بھی فوری سخت ایکشن لینا چاہے تمام ضابطوں کے تحت جبکہ آئندہ ان غیرقانونی ڈسپینسرز/ نوزل مافیا کے خلاف کڑی نگرانی اور کریک ڈاؤن قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہے نیز اس سانحے پر سپریم کورٹ کے فوری سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی تہہ تک جانا چاہے عوام کے سامنے اس عمل سے ایسے ہوشرباء انکشافات آئیں گے کہ انکے ہوش اڑ جائینگے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر پیٹرولیم وزیر ایگریکلچر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسیز کنزیومر پروٹیکشن سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں