سیلز ٹیکس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریاں
شیئر کریں
نگراں حکومت نے ٹیکس چوروں کیخلاف ایکشن کیلئے ایف بی آر کو کارروائیاں کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا، سیلز ٹیکس شرح کم ظاہرکرکے ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس کے چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریاں کرلیں ، ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ سیلزٹیکس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے والوں کے احتساب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیلز ٹیکس شرح کم ظاہرکرکے ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، سیلزٹیکس کی چوری روک کر 2 سو 14 ارب اضافی جمع کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرشمشاداخترکی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کیلیے مختلف تجاویزکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن کیلئے ایف بی آر کو کارروائیاں کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا۔