میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، شاہ محمودقریشی

ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی دے دی جائے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا ، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ ہی پھانسی گھاٹ ہے ، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کے برعکس مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی، میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میری بیمار اہلیہ اور بچے سب سے زیادہ ٹارچر کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات میں بے قصور ہوں، میں وہاں موجود ہی نہیں تھا،میری اہلیہ بیمار تھیں، میں کراچی میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں