اروندھتی رائے نے جی-20 اجلاس پر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شیئر کریں
جی-20 اجلاس کے مخفی حقائق پر اروندھتی رائے کی چشم کشا رپورٹ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔مودی کی پالیسیوں کے خلاف بھارتی باشعور عوام کی بغاوت سامنے ا?ئی ہے۔ بھارتی لکھاری اور تجزیہ نگار اروندھتی رائے نے جی-20 اجلاس کے حوالے سے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔اروندھتی رائے کے مطابق بائیڈن، میکرون اور دوسری عالمی شخصیات جو اجلاس میں جمہوریت کا راگ الاپ رہی تھیں۔ انہیں اچھے سے معلوم ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔اجلاس کے شرکاء کو معلوم ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں شریک شخصیات کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم خصوصاً مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کی نجکاری کے گھناؤنے کردار کی بھی خبر ہے۔جی 20 اجلاس میں شریک جمہوریت کے علمبردار جانتے ہیں کہ کون سی نام نہاد مذہبی جماعتوں کے زیرِ اثر بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔اروندھتی رائے نے واضح اشارہ دیا کہ کس طرح انتہا پسند تنظیمیں للکارتے ہوئے مسلمان خواتین کی عصمت دری کا مطالبہ کرتی ہیں۔