پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش کوناکام بنایاجائے گا،چیلارام
شیئر کریں
چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن پاکستان چیلا رام کیولانی بھونگ شریف پہنچ گئے، گنیش مندر کا دورہ، آئی جی پنجاب و دیگر افسران سے ملاقات، ایسے واقعات ملک و قوم کے خلاف سازش ہیں، جنہیں ناکام کرینگے، چیلا رام کیولانی، تفصیلات کے مطابق چئیرمین قومی اقلیتی کمیشن پاکستان چیلا رام کیولانی بھونگ شریف پہنچے چیلا رام کیولانی کے ساتھ رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما، رکن قومی اقلیتی کمیشن ڈاکٹر جیپال چھابڑیا اور چیف ایڈیٹر اقلیتی اخبار اشوک کمار، روشن لال پنجوانی، رم دیال، مکھی راج کمار اور انیل کمار 2 دیگر بھی ساتھ تھے چیلا رام کیولانی نے وفد کے ساتھ گنیش مندر کا دورہ بھی کیا، چیلا رام کیولانی اور وفد نے آئی جی پنجاب انعام غنی، اے آئی جی ظفر اقبال، ڈی سی رحیم یار خان سہریار علی اور امن کمیٹی سے ملاقات کی اور واقعے کی بریفنگ لی، اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل منارٹی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیولانی نے کہا کہ واقعہ بڑا ہی افسوسناک ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمان ہم اقلیتوں کے بڑے بھائی ہیں، دورے کے دوران ہندو برادری کو اپنے گھروں میں واپس آنے کے لیے کہا گیا چیلارام کیولانے نے کہا کہ ہم تمام ہندو برادری کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ بھونگ شریف صوفیوں کا شہر ہے اس کا امن خراب نہیں ہونے دینگے، مساجد، مندر ہو یا گرجا گھر سب خدا کے گھر ہیں اور ہم سب نے ان کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری ملک کی پرامن اور محب وطن برادری ہے شرپسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیںدی جائے گی جلد
ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا انھون نے کہا اس قسم کے واقعات کو ملک اور قوم کے خلاف سازش سمجھتے ہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی ایسی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔