آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 دہشت گرد نشانہ، مجموعی تعداد 76 ہو گئی
شیئر کریں
5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگرآپریشنز میں مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، سکیورٹی ذرائع
وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وفاقی وزیر داخلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان” کے تحت تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، آپریشن شعبان میں نشانہ بننے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔ دوسری جانب اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 مزید دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


