میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب سے جمع کچرا مہنگے داموں فروخت

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کی تقریب سے جمع کچرا مہنگے داموں فروخت

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

فروخت کے لیے پیش کی گئی اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، برتن اور ایک ائیر پوڈ بھی شامل تھا

 

امریکی آرٹسٹ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے مقام کے باہر سے جمع کیا گیا کچرا مہنگے داموں بیچ دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ایک آرٹسٹ جسٹن گگناک نے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف سڑکوں سے یہ اشیا جمع کیں جس وقت میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تقریب جاری تھی۔

فروخت کے لیے پیش کی گئی اشیا میں بوتلوں کے ڈھکن، کینڈی، پولیس کی وارننگ ٹیپ، اسٹرا، برتن اور ایک ائیر پوڈ بھی شامل تھا، ان میں ہر چیز کی قیمت 25 ڈالر تھی یہ تمام اشیا 24 گھنٹوں کے اندر فروخت ہو گئیں۔

جسٹن گگناک نے بتایا کہ زیادہ تر خریدار ٹیلر سوئفٹ کے فینز تھے جو شادی سے جڑی کوئی یادگار حاصل کرنا چاہتے تھے۔ جسٹن گگناک نے ہر آئٹم کو آرٹ کا نمونہ قرار دیتے ہوئے چھوٹے پلاسٹک کیوب میں محفوظ کیا ہوا تھا۔

آرٹسٹ کے مطابق اب تک وہ 50 اشیا فروخت کر کے 1250 ڈالر کما چکے ہیں اور ممکن ہے مزید اشیا بھی فروخت کے لیے پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں