میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو کا عبرت ناک انجام، بفرزون میںتشدد سے ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

شہریوں کے ہاتھوں ڈاکو کا عبرت ناک انجام، بفرزون میںتشدد سے ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہرقائد کے علاقے بفرزون الحبیب ریسٹورنٹ کے سامنے پل پر شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو مارا گیا ، مارے جانے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیموریہ کے علاقے بفرزون الحبیب ریسٹورنٹ سامنے ناگن والے پل پر شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ہلاکت ہوگئی۔مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طور پر تیموریہ تھانے منتقل کی گئی جہاں سے کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق عوام نے لوٹ مار کرتے ہوئے 1ڈاکو کو پکڑ لیا تھا جس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔عوام کے تشدد کے دوران ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مارے جانے والے ڈاکو کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے ، مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتا تین دن کے لیے رکھوا دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں