میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج ملک اور عوام خطرے میں ہے شاہد خاقان عباسی

آج ملک اور عوام خطرے میں ہے شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک اور اس کے عوام خطرے میں ہے، ہم نے نظام تبدیل نہ کیا تو ملک کے حالات صحیح نہیں ہوں گے 25سال ہوگئے تمام جماعتیں حکومت میں رہیں لیکن ہم دس رکنی کابینہ بھی ایسی نہیں بنا سکے جو ملک کو چلا سکے، بدقسمتی سے نظام کی کرپشن کی بات کوئی نہیں کرتا ۔ وہ حیدرآباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس سے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،جامی چانڈیو، مشتاق میرانی، امر سندھو، پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب خانزادہ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار انوار سومرو، ایس یو پی کے روشن برڑو، رمیش گپتا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملک کا بجٹ پیش ہوا ہے جس ملک کے اخراجات کا پچپن فیصد حصہ قرضوں کے سود میں چلا جائے تو پیچھے کیا بچے گا ، وفاق کی آمدنی سے سود بھی ادا نہیں کیا جاسکتا، دفاع اور ملک کی ترقی کا بجٹ قرضہ لے کر ادا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی آدھے سینیٹر ووٹ خرید کر آتے ہیں یہ نظام بوسیدہ ہوچکا ہے ہم نے صوبوں کو وسائل تو دیے لیکن اختیارات نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ آمر کے بنائے ہوئے آرڈیننس کو پچیس سال سے ہم چلا رہے ہیں اب تک نیب کی کیا کارکردگی ہے کسی کو فکر نہیں کہ ملک کہاں جارہا ہے۔مفت آٹے کی تقسیم میں بھی پنجاب میں بیس ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے پنجاب کا محکمہ خوراک میں تیس فیصد کرپشن ہوئی ہمارے سامنے ملک کو لوٹا جارہا ہے اور ہم کچھ نہیں کر رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں