میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات: عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری

عام انتخابات: عالمی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری

جرات ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سیئنر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ کوفوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقومی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کے لئے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔ نیز اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر ملکی مبصرین کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ کی درخواست کی ہے ۔ انکے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے ۔ کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر 2023کو بین الوزارتی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کر دی ۔ اس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے اور عالمی مبصرین کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ( شراکتداروں بشمول وزارت خارجہ ، وزرات داخلہ اور دیگر اداروں سے فوکل پرسنزکی تفصیل مانگ لی ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں فوکل پرسنزمقرر کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی ہے اور اسے فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں