میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات، سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ادارہ ترقیات، سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے آپریشن آج شروع کیا جائے گا
آپریشن ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں ہوگا، تمام متعلقہ ادارے شامل

ادارہ ترقیات کراچی نے سرجانی ٹاؤن میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ آپریشن ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں بدھ سے (آج) شروع کیا جائے گا ۔آپریشن کے لیے ڈپٹی کمشنر ویسٹ پولیس رینجرز اور سول انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو شامل کیا جا رہا ہے ۔کے ڈی اے ذرائع کے مطابق آپریشن کا دائرہ اختیار بڑھاتے ہوئے اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ لینڈ مافیا کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعد کے ڈی اے نے سسٹم سے باہر کے افسر کو ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ تعینات کیا ہے جو اپنے ٹھوس موقف کے باعث سسٹم کے ناپسندیدہ افسران میں شمار ہوتے ہیں۔ دریں اثناء ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شکیل احمد خان کی ہدایت پر گلستان جوہر C-15, C-16, C-17 بلاک 6 میں مبینہ غیر قانون تعمیرات کا کام رکوادیا گیا ہے۔ گلستان جوہر انچارج انکروچمنٹ مصطفی چاند کی سربراہی میں کام کو رکوایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاوزات کی پہلے ویری فکیشن کی جائے گی۔ اس کے بعد ان پلاٹوں کی چاردیواری کو مسمار کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ادارے کے اپنے ہی افسران ادارے کی زمینوں پر قبضہ کرانے کی کوشش کروا رہے ہیں۔(نمائندہ جرأت)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں