میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی ،مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی ،مریم اورنگزیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دینے پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ، لاہور ہائیکورٹ میں ندیم سرور ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کیس پرسپریم کورٹ فیصلے سیقبل مریم اورنگزیب نے توہین آمیزبیان دیا، مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات ہیں انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔درخواست میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں ججز کے گھروں کو آگ لگنے کا بیان دیا، عدالت مریم اورنگزیب کے بیان پر توہین عدالت کی کارروائی کرے۔گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل کو اگر ججز کے گھروں میں کوئی گھس کر آگ لگائے تو میں پیشگوئی کررہی ہوں، آپ کریں اس کیخلاف فیصلہ کسی کا گھر نہیں بچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ میں عمران خان کو کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے قومی خزانے سے 8ارب کی چوری کی گئی نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا ہے گرفتاری کے بعد ملک میں دہشت گردی کاماحول بنایاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں