میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحت میں بہتری کے بعد عمرشریف کوگھرجانے کی اجازت مل گئی

صحت میں بہتری کے بعد عمرشریف کوگھرجانے کی اجازت مل گئی

منتظم
هفته, ۱۳ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے تین روز قبل لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سنبھلنے پرڈاکٹروں نے انھیں گھرجانے کی اجازت دیدی۔عمرشریف کو چھاتی میں انفیکشن کی وجہ سے تین روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹرزنے ان کی حالت تسلی بخش قراردی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرشریف چندروزقبل اپنی فیملی سے ملنے کے لیے لاہور آئے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد اہل خانہ کوبتایا کہ انھیں چیسٹ انفیکشن ہے اوران کا یورک ایسڈ بھی بڑھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاؤں میں شدید تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں داخل کیا اورطبعیت سنبھلنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دید ی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں