میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خطے میں امن کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے ، فردوس عاشق

خطے میں امن کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے ، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے ۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے ۔ یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے ۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کے لئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں