میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گردشی قرضے :پاور کمپنیوں کی مالی مشکلات میں اضافہ

گردشی قرضے :پاور کمپنیوں کی مالی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں ایک برس کے دوران گردشی قرضوں کا حجم33فیصد اضافے سے 2.2کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گردشی قرضوں کے باعث پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ۔ سرکاری اداروں کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر اور حکومت کی جانب سے سبسڈی کی زائد المیعاد ادائیگیوں کے باعث گردشی قرضوں کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔گردشی قرضوں کے باعث پاور سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی مالی مشکلات کے باعث سرمایہ کاری میں رکاوٹ اور اداروں کے آپریشنل استحکام میں نقصان پیدا ہورہا ہے ۔کراچی میں کے الیکٹرک بھی گردشی قرضوں کے عتاب میں ہے ۔کے الیکٹرک کو سوئی سدرن ،این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کو سود سمیت واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ حکومت پاکستان سمیت،واٹر بورڈ اور دیگر سرکاری اداروں سے واجبات وصول کرنے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں