میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی منصوبہ زمین بوس، آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے،فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید

حکومتی منصوبہ زمین بوس، آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے،فضل الرحمان کی حکومتی دعوے کی تردید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت سے متصادم قانون کی جے یو آئی سمیت کوئی اپوزیشن حمایت نہیں کرے گی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سینئر سیاستدان محمد علی درانی کی گزشتہ شب رات گئے اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ترجمان کے مطابق فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، آئین، جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اسکے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، عوام کا دیا اقتدار چاہیے،آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے۔محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تاریخ میں ہمیشہ درست سمت میں کھڑے ہوئے اور ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کے امین رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں