میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمسی توانائی سے چلنے والے ایئر شپ فضائی سفر کے لیے بہتر

شمسی توانائی سے چلنے والے ایئر شپ فضائی سفر کے لیے بہتر

ویب ڈیسک
پیر, ۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے ایئر شِپ کم کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کرنے والے فضائی سفر کا آپشن پیش کر سکتے ہیں۔فی الوقت طیاروں سے کیا جانے والا فضائی سفر کرہ ارض کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ لیکن ہائیڈروجن اور ہیلیئم کے مرکب سے بھری ہوئی لائٹ بیٹریوں والے ایئر شپ کا استعمال روایتی طیاروں کی نسبت ایک سے پانچ فیصد تک اخراج کا سبب بنے گا۔ان ایئرشپ کے استعمال کا صرف ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں لندن سے نیویارک تک کا سفر کرنے میں تقریباً دو دن اور ایک رات لگے گی اور ہوائیں معمول کے مطابق رہیں تو وہاں سے واپسی میں تین دن اور دو راتوں کا وقت درکار ہوگا۔فرائیڈرک-ایلگزینڈر یونیورسٹی ارلینگن-نرنبرگ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوف فلوم اور ان کے ساتھیوں کے مطابق موجودہ ٹیکنالوجی کا مطلب ہے کہ ایئر شپ اپنی بیٹریاں اڑتے وقت چارج کرے گا اور اس کے بعد ایئر شپ کی سطح پر نصب سولر فلم بیٹریوں کو چارج کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں