میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کریک ڈاؤن کا کمال، ایکسچینج کمپنیوں نے 4 کروڑ ڈالر سرنڈر کردیے

کریک ڈاؤن کا کمال، ایکسچینج کمپنیوں نے 4 کروڑ ڈالر سرنڈر کردیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایکسچینج کمپنیوں نے چار دن میں 4 کروڑ ڈالر انٹر بینک میں سرینڈر کردیے۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن ملک بوستان نے دعوی کیا کہ اسمگلنگ رکنے سے ہر چیز قابو میں آ رہی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف شکایت پر کارروائی شروع ہوئی۔ کرنسی ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کے خریدار کم ہوگئے۔ قدر مزید گرے گی۔ انھوں نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ادھر اسمگلروں۔ کارٹیلز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات دکھائی دینے لگے ۔ 20 روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 1 روپے 27 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 89 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر دو روپے گر گئی۔ قیمت 298روپے پر آ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں