میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیر دیکھے 40 سیکنڈ میں سینڈوچ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

بغیر دیکھے 40 سیکنڈ میں سینڈوچ تیار کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جرمنی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے ایک مقابلے میں سینڈوچ بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جس میں خاتون ساتھی زبانی ہدایات کی مدد سے مرد کو آنکھ پر پٹی باندھ کر سینڈوچ بنانا تھا۔کھانے پکانا ایک ہنر ہے اور اس میں مہارت کے عالمی مقابلے دلچسپی کا سامان لیے ہوتے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی طرح طرح کے لذیذ پکوانوں کی حیرت انگیز مقابلے منعقد کرواتا ہے۔ ایسے ہی ایک مقابلے میں جرمنی کے جوڑے نے میدان مارلیا۔اس مقابلے میں جوڑے کو سینڈوچ بنانا تھا جو کہ کوئی بہت مشکل کام نہیں لیکن اس کی شرط یہ تھی کہ ایک رکن کو بغیر دیکھے جب کہ دوسرے کو ہاتھ استعمال کیے بغیر ٹیم ورک کرنا تھا۔جرمن جوڑے نے اپنی ذہانت اور مہارت سے اس مشکل کام کو محض 40 سیکنڈ میں مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس دلچسپ ریکارڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے اور وہ خاتون رکن کے عقب میں کھڑے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں