میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری سے دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی، ذوالفقار مرزا

زرداری سے دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی، ذوالفقار مرزا

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نہ  میں آصف علی زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سے میری دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بدین میں آٹھ سال پہلے ہسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں