میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سندھ بلڈنگ ، گلبرگ میں نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیر ،محصولات کا نقصان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ،کچی آبادیوں کی تمام تر تفصیلات 10دن میں طلب حیدرآباد آغاخان ہسپتال کی غفلت ، زندہ بچی کو مردہ ہونے کی سند جاری سندھ بلڈنگ چمتکار ، رہائشی پلاٹ پر کے ایف سی کو کمر شل تعمیرات کی منظوری پرائیوٹ سیکریٹری ٹو سی ایم ،سلیم باجاری کا بیٹا ارسلان بے لگام ، قانونی چارہ جوئی سے محفوظ عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیر اعظم کو خط جسٹس فائز سے بدتمیزی کے حامی نہیں مگر عوام کے غصے کو سمجھیں،علی محمد خان سلمان اکرم راجہ کی شیر افضل مروت کو وارننگ عمران خان جن سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ پی آئی اے نجکاری ، 85؍ارب کی جگہ ایک بڈر کی صرف 10 ارب کی بولی ،واحد بڈر کی بولی پر قہقے

ای پیج

e-Paper
پاک سعودیہ تعلقات اخوت اورباہمی اعتمادپرمبنی ہیں ،آرمی چیف

پاک سعودیہ تعلقات اخوت اورباہمی اعتمادپرمبنی ہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل اور خطے کی سلامتی کی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی، علاقائی امن اور رابطے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے گفتگو میں پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لیے حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں