میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹروں نے نوازشریف کوسفرسے روک دیا

ڈاکٹروں نے نوازشریف کوسفرسے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہوں سے جانے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وبا کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے، وہ لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں