میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مستقبل قریب میں یومیہ 100 ٹن تیل نکالنا شروع کر دینگے، طالبان وزیر

مستقبل قریب میں یومیہ 100 ٹن تیل نکالنا شروع کر دینگے، طالبان وزیر

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں تیل نکالنا شروع کر دیا ہے۔ طالبان حکومت کی کان کنی اور پیٹرولیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ چین کی مدد سے شمالی افغانستان کے صوبہ سربل کے آمو دریا کے علاقے میں قشقری آئل فیلڈ کے کنووں سے تیل نکالنا شروع کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک چینی ٹھیکیدار کمپنی کی مدد سے افغانستان میں تیل نکالنے کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے طالبان حکومت میں کان کنی اور پیٹرولیم کے وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اس علاقے میں کنوں سے نکالے جانے والے تیل کی مقدار مستقبل قریب میں تقریبا 100 ٹن یومیہ تک پہنچ جائے گا۔دلاور نے کہا اس خطے سے تیل نکالنے کا آغاز افغانستان کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں