میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈا پور کی عمران خا ن کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن

علی امین گنڈا پور کی عمران خا ن کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن

ویب ڈیسک
پیر, ۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی،ہرصورت لاہورمیں جلسہ ہوگا،عمران خان کو آخری ملاقات میں بتا دیا ہے کہ اب جو کرینگے ہم کریں گے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا تو سنو ایسا کوئی نہیں کرسکتا ۔ میں فوجی ہوں، فوج کا بیٹا اور بھائی ہوں یہ فوج ہماری ہے ۔ لاہور جلسہ کی اجازت ہو یا نا ہو لاہور میں جلسہ ہوگا ۔ پٹھانوں کی مثال ہے بارات بھی لے کر آتے ہیں ڈھول بھی ، اگر دو ہفتوں میں عمران خان رہا نا ہوا تو پھر ہم اڈیالہ سے لے جائینگے ۔تمام کارکنان تیار ی کرلیں ۔ 9 ؍ مئی بہانا ہے عمران خان نشانا ہے ، جو ان پر ظلم ہوا وہ لاہور کے جلسے میں بتاؤنگا ۔ ڈھول بھی آئینگے باجے اور باراتی بھی آئینگے ۔پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے ، ہم یہ جہاد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے ، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے ، این او سی ہونہ ہواگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے ، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں