میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے بڑے شہر تباہ ہوچکے ہیں‘ایاز لطیف پلیجو

سندھ کے بڑے شہر تباہ ہوچکے ہیں‘ایاز لطیف پلیجو

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے بڑے شہر کراچی ،حیدرآباد ،لاڑکانہ،میر پورخاص اور سکھر تباہ ہوچکے ہیں صوبائی حکومت وفاق ،چیئرمین اسمبلیاں اور عدالتیں لا تعلق بنی ہوئی ہیں کراچی حیدرآباد ،سکھر اور لاڑکانہ میں ہر جگہ لوڈشیڈنگ کچرے اور گندے پانی کے جمع ہونے سے رستے بند ہیں اورشہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں حیسکو نے حیدرآباد کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کا جینا جنجال کیا ہوا ہے دریائے سندھ میں پانی چڑھنے کے باوجود رشوت کے بغیر آبادگاروں کو پانی نہیں دیا جا رہا ہے جوہی کے عوام پانی کیلئے ہمیشہ کی طرح سراپا احتجاج ہیں لیکن گونگے اور بہرے حکمرانوںکو عوام کا احتجاج نظر نہیں آتا فوری طور پر جوہی کوہستان اور دیگر علاقوں کو پانی دیاجائے جبکہ پیپلز پارٹی نے چشمہ جہلم تونسہ پنجند لنک کینال بند کرانے کے بجائے سندھ کے پانی پر مزید ڈاکہ ڈلوانے کیلئے گریٹر تھل کینال بنائی اور سندھ کے 7کروڑ عوام سے بیوفائی کی تمام ڈکیت نہریں بند کی جائیں اور دریائے سندھ پر کوئی بھی بند اور ڈکیت نہر قبول نہیں کی جائے گی ارسا سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دے اور وفاق دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالنا بند کرائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں