میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کے بعد 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر اسمبلی میں اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی، اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا تھا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزارت اعلی کیلئے امیدوار پرویز الہٰی کو نامزد کیا تھا اور حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار تھے۔ عبد العلیم خان گروپ نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ ترین گروپ بھی حمزہ شہباز کے حمایتیوں میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی کی جوڑ توڑ کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رہا، وفاقی وزیر مونس الہٰی نے علیم خان گروپ کے ارکان توڑ لیے جن میں اشرف رند، عون ڈوگر، خرم لغاری، اویس دریشک اور علمدار قریشی شامل ہیں۔ ترین گروپ کے بھی تین رہنماوں عبدالحئی دستی، رفاقت گیلانی اور امیر محمد خان نے پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں