میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے یو آئی ،ن لیگ میں حکومت مخالف تحریک چلانے پرمعاملات طے

جے یو آئی ،ن لیگ میں حکومت مخالف تحریک چلانے پرمعاملات طے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن کی دو اہم جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کیلئے کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو بعض قوم پرست جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطوں اور دیگر ذرائع سے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے درمیان حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان کئی بار رابطہ بھی ہوا ہے اور اس تجویز کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کیلئے کسی واضح لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے۔ سفارشات کے بارے میں ہم خیال جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور متفقہ لائحہ عمل پر مشاورت کا عمل مکمل ہونے پر دونوں متذکرہ جماعتوں کا ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے ساتھ محمودخان اچکزئی،سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کی قیادت فیصلہ کن تحریک کے معاملے پر متفق ہے۔ ذرائع نے ان جماعتوں کے موقف کے حوالے سے آگاہی دی ہے کہ یہ جماعتیں ان ہائوس تبدیلی میں وقت کے ضیاع کی بجائے فیصلہ کن تحریک کیلئے سڑکوں پر آجانا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں