میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا ایکشن تیز ،سندھ میں جعلی پنشن اکائونٹ ہولڈرز کا سراغ لگا لیا

نیب کا ایکشن تیز ،سندھ میں جعلی پنشن اکائونٹ ہولڈرز کا سراغ لگا لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس کے بعد سندھ میں جعلی پنشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،نیب نے اکائونٹ ہولڈرز کا سراغ لگا لیاہے۔نیب کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قومی خزانے کوجعلی پنشن کی مد میں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نیب نے سندھ میں اربوں کی رقوم وصول کرنے والے اکائونٹ ہولڈرز کا سراغ لگا لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران 90اکائونٹ ہولڈرزاورافسران کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس حیدر آباد سے جعلی پنشن کی مد میں اربوں کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔2012 سے 2017 کے درمیان تقریبا 8 ارب روپے جعلی پنشن بل سے منتقل ہوئے ہیں۔اکائونٹ ہولڈرز سے نیب نے رقوم پروضاحت طلب کرلی ہے۔نیب نے استفسار کیا ہے کہ بیان حلفی کیساتھ رقوم وصولی کے ذرائع بتائیں۔اکائونٹ آفس اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی شامل تفتیش کرلئے گئے ہیں۔ایگریکلچر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سندھ ، اسسٹنٹ کمشنر آفس سندھ کے افسران بھی شامل تفتیش ہیں۔10 ارب روپے سے زائد کا یہ اسکینڈل گھوسٹ پنشنزاوراصل افسران کے گرد گھوم رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں