میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن 2024، قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری

الیکشن 2024، قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے 2 روز بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ۔قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے 264 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں، حلقہ این اے ـ88 کے غیرحتمی نتائج روک دیے گئے ہیں جبکہ این اے ـ8 پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں۔264 نشستوں میں سے آزاد امیدوار 101 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں، مسلم لیگ (ن) 75 اور پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 17 نشستیں حاصل کیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 4 جبکہ پاکستان مسلم لیگ نے 3 نشستیں جیتیں۔استحکام پاکستان پارٹی نے 2 اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے بھی 2 نشستیں حاصل کیں۔مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سے 296 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کیے ہیں جبکہ رحیم یارخان کے حلقہ پی پیـ266 پر انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی کی 296 نشستوں میں سے 138 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی میں اکثریت جماعت بن گئی جس کے 137 امیدوار کامیاب ہوگئے ۔غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 10، مسلم لیگ (ق) نے 8 جبکہ تحریک لبیک، مسلم لیگ (ضیا) اور استحکام پاکستان پارٹی نے ایک، ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے پی پی 266 پر انتخابی عمل ملتوی کردیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے جس پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے ۔غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی (پی پی پی) 84 نشستوں کے ساتھ صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور جماعت اسلامی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائیں۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں میں سے 112 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں۔پی کے ـ22 اور پی کے ـ91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی کے ـ90 کے غیرحتمی نتائج روک لیے گئے ہیں۔غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 11، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے 11 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، نیشنل پارٹی نے 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں