میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرقی پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کا ریاست نے خیال نہیں رکھا، علی محمد خان

مشرقی پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کا ریاست نے خیال نہیں رکھا، علی محمد خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ مشرقی پاکستان میں قربانیاں دینے والے کا ہم نے اس طرح خیال نہیں رکھا جس کے وہ حقدار تھے ۔ موجودہ حکومت سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ہجرت کر کے یہاں آنے والوں کو جائز حقوق دے گی۔ جائیداد متروکہ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ ادارے کو تحلیل کیا جا رہا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان میں کشور زہرا، امین الحق، اقبال محمد علی خان اور صلاح الدین کے تنظیم جائیداد متروکہ اور ”ایک ہنر ایک نگر” جیسے محکموں کو وفاقی حکومت کی جانب سے بند کئے جانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کیا۔ بھارت اور مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والوں کے حقوق کے معاملے کو قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ حکومت کی طرف سے قائمہ کمیٹی میں تفصیلی بریفنگ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔ صلاح الدین اور دیگر ارکان نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں ہتھیار ڈالنے کے باوجود لوگ پاکستان کو دولخت ہونے سے بچانے کے لئے لڑتے رہے ۔ فوج کے پیچھے ہٹنے کے بعد بھی یہ لوگ تین ماہ تک مزاحمت کرتے رہے مگر پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کو بھلا دیا گیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رولنگ دی کہ تمام معاملات پر قائمہ کمیٹی میں بات کی جائے ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مشرقی پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کا ریاست نے خیال نہیں رکھا۔ موجودہ حکومت مشرقی پاکستان سے یہاں آنے والوں کو جائز حقوق دے گی۔ ہجرت کرنے والے تمام خاندانوں کے حقوق کی بات ہے ۔ قائمہ کمیٹی میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ارکان نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی جائیدادوں کو سندھ کے غاصب گروپ نے قبضہ کر لیا۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور یقینا لوگ سب کچھ قربان کر کے پاکستان آئے ۔ انہیں وہ ریلیف نہ ملا جن کے حقدار تھے ۔ کراچی، سندھ، پنجاب میں قیمتی متروکہ جائیدادیں ہیں متعلقہ ادارہ افادیت کھو چکا ہے ۔ یہ جائیدادیں نیلام ہونگی۔ کابینہ ڈویژن میں سیل بن گیا ہے ۔ نیلامی کا عمل جلد شروع ہو گا۔ سمارٹ ادارہ بنانے کی قانون سازی ہو سکتی ہے ۔ ایک ہنر ایک نگر منصوبہ کو جاری رکھنے کے لئے مشاورت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں