میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر چیز درست نہیں لیکن حکومت کوشش کر رہی ہے ، بیرسٹر فروغ نسیم

ہر چیز درست نہیں لیکن حکومت کوشش کر رہی ہے ، بیرسٹر فروغ نسیم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ ملک میں ہر چیز درست نہیں ہے لیکن حکومت کوشش کر رہی ہے ،تمام حکومتی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف کارروائی ہو گی، افواہیں پھیلانے والے نہیں چاہتے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو، 1994 کاسپریم کورٹ کا فیصلہ یہ کہتا ہے کہ سرعام پھانسی شریعت اور آئین کے خلاف ہے ،میں نے یہ نہیں کہا کہ پھانسی کی سزا ختم ہونی چاہیے بلکہ ہم نے فیصلہ وہ کرنا ہے جو قانون میں درج ہے ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا جب حکومت میں آئے تو معاشی حالات بہت خراب تھے ، ماضی کے قرضوں اور اس پر سود کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف سے پیکیج لینا پڑا لیکن اب معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کیا کہ ملک میں ہر چیز درست نہیں ہے لیکن حکومت کوشش کر رہی ہے ، افواہیں پھیلانے والے نہیں چاہتے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو۔خالد مقبول صدیقی کے استعفے سے متعلق سوال پر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خالد مقبول نے وزارت صرف کراچی کے مسائل کے حل کے لیے چھوڑی۔ملک میں آ ٹے اور چینی کے بحران سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف کارروائی ہو گی، کسی نے اگر کرپشن کی ہے تو اسے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔سزائے موت کو ختم کرنے سے متعلق بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا میں نے یہ نہیں کہا کہ پھانسی کی سزا ختم ہونی چاہیے بلکہ ہم نے فیصلہ وہ کرنا ہے جو قانون میں درج ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 1994 میں سپریم کورٹ کا فیصلہ یہ کہتا ہے سرعام پھانسی شریعت اور آئین کے خلاف ہے ، میں نے کہا ایسا کوئی قانون نہیں بنائوں گا جو شریعت، آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو۔ان کا کہنا تھا کوئی میری بات سے اختلاف کرتا ہے تو سپریم کورٹ جائے ، 1994 کا فیصلہ ریویو کرا لے ۔سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کوئی سمری نہیں پیش کی بلکہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے یہ سمری آئی تھی۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تمام حکومتی اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان سے باہر گئے ہیں تو حکومت نے نہیں عدالت نے آرڈر پاس کیا، حکومت قانون کے مطابق کام کرے گی اور حکومت عدالتی احکامات کی تعمیل کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں