خیبر پختونخوا میں نئی انتظامی تقرری، گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکرٹری تعینات
شیئر کریں
محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تقرری فوری نافذ العمل
تا حکمِ ثانی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے، نوٹیفکیشن
گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے ،
فاٹا کونسل کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیے جانے کا امکان
گریڈ 19 کے افسر خواجہ سکندر ذیشان کی خدمات پنجاب سے لے کر کے پی حکومت کے حوالے
گریڈ 18 کے افسر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب کی خدمات بھی کے پی حکومت کے سپرد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر بیوروکریٹ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صوبہ خیبر پختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ تا حکمِ ثانی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان اس اہم ذمہ داری سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں بطور وفاقی سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے اور وہ انتظامی امور کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اس اعلیٰ سطحی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے۔دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئیں، محمد یحییٰ اخوانزادہ کو فاٹا کونسل کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 19 کے افسر خواجہ سکندر ذیشان کی خدمات پنجاب سے لے کر کے پی حکومت کے حوالے کردی گئیں، گریڈ 18 کے افسر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب کی خدمات بھی کے پی حکومت کے سپرد کردی گئیں۔


